کراچی: سعود آباد پولیس نے کاروائی کے دوران 4 ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں سونار کی دکانیں لوٹنے کے علاوہ درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور شہزور ٹرک برآمد کرلیا گیا ہے۔ زیر حراست ملزمان کے قبضہ سے تجوری توڑنے کے آلات اور تقریبا سوا کروڑ روپے مالیت کا پندرہ سو گرام سے زائد کا سونا بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں لیاقت علی عرف استاد اور آصف عرف تنویر شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے دو ساتھی امجد عرف شاہد اور شہزاد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔