بھارتی پولیس افسر کی ساتھی افسر کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش

190

آسام:  بھارتی ریاست آسام  میں ایک پولیس افسر نے دوسرے افسر کی نوعمر بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کے خلاف  لڑکی کی ماں نے ،جو خود بھی ایک پولیس افسر ہے، ایف آئی آر درج کرادی ہے ۔

پولیس کے بیان کے مطابق  یہ واقعہ آسام میں تعینات  ایس پی کی سرکاری رہائش گاہ پر نئے سال کی آمد کی خوشی میں  پارٹی کے دوران پیش آیا جہاں ایس پی نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی افسر کی نابالغ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ 13 سالہ لڑکی کی  والدہ ، جو ایک سینئر پولیس افسر بھی ہیں ، نے بھارتی افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

 آل ویمن پولیس اسٹیشن کی انچارج اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم نے 3 جنوری کو آئی پی سی کےسیکشن 354 اور پی او سی ایس او کےسیکشن 10 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آسام کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بی جے مہانٹا نے ایس پی کے خلاف اس معاملے کی تصدیق کی اور کہا ہےکہ قانون موجود ہے اور سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا۔