?راچ?، ?ا?و نج? ب?ن? ?? لا?ر تو? ?ر فرار

268

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکو نجی بینک سے نوے کے قریب لاکر توڑ کر فرار ہوگئے ۔

پولیس زرائع کے مطابق گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب واقع نجی بینک میں ڈاکوؤں نے بینک کے لاکر کاصفایا کردیا اور فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے مجموعی طورپر نوے کےقریب لاکرتوڑے جن میں کھاتہ داروں کی جمع کرائی رقم کے علاوہ بڑی تعداد میں زیورات بھی شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہیں ۔

پولیس زرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واردات بینک میں تعنیات نجی سیکیورٹی گارڈز نے کی تاہم اس کے ساتھ کسی ساتھ کسی اور کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد ابھی تک نہیں حاصل ہوسکے ہیں۔

پولیس نے سیکیورٹی گارڈز کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ دوسری جانب مذکورہ کمپنی سے اس کا سارا ریکاڑد حاصل کرلیا ہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں کھاتے دار بینک پہنچ گئے اور اپنی قیمتی اشیاء کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لگے تاہم بینک انتظامیہ کہ جانب سے انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا جاسکا جس کے وجہ سے مشتعل لوگوں نےبینک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔