خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی  کارروائی، دو فیکٹریاں سیل

103

پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے اتوارکے روز دلہ زاک روڈکے علاقے یوسف آبادمیں قائم جعلی مکھن اوراملی کے کارخانوں پرچھاپے کے دوران تین ملزمان کوگرفتارکرلیا۔خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پرکاروائی کرتے ہوئے دلہ زاک روڈ کے علاقے یوسف آباد پشاورمیں قائم جعلی مکھن اوراملے بنانے والے فیکٹری پرچھاپے کے دوران تین ملزمان کوگرفتارکرکے دونوں فیکٹریوں کوسیل کردیا۔ترجمان کے مطابق کارخانے میں گھی اوربرف سے جعلی مکھن تیارکیاجاتاتھا،کاروائی کے دوران بھاری مقدارمیں مضر صحت مکھن کوتلف کردیاجبکہ حفظان صحت اورصفائی کی ناقص صورتحال پراملی بنانے والے کارخانے کوسیل کر دیا ۔