ا?ش?ن آئل مار???، خام ت?ل ?? ق?متو? م?? اضاف? ?ا رجحان جار?

271

          سنگا پور : ایشین آئل مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان نظر آیا ۔

معاشی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ  عالمی منڈیوں میں خام تیل کی اضافی رسد اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال عارضی ثابت ہوسکتی ہیں ۔

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کے لئے اہم معاہدے 14 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 59.86 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 8 سینٹ کے اضافے سے 65.45 ڈالر کا بیرل میں ہوئے۔

آئی جی مارکیٹس سنگا پور کے ماہر اقتصادیات برنارڈ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ معمول کا اتار چڑھاﺅ ہے ۔