ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے لگی

229

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت پھر بڑھنے لگی، بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق غذرمیں شندور ٹاپ پر 2 فٹ تک برف پڑی جبکہ مری میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

 

اپر ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں بارش اور برف باری کے باعث بجلی فراہمی بند ہوگئی ہے، شاہراہ کاغان میں رابطہ منقطع اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی برف باری سے سڑکیں بند ہیں۔

کوئٹہ زیارت مرکزی شاہراہ بند ہونے کے باعث سیاح پھنس گئے جبکہ بلوچستان کے  ضلع بولان،سبی،ہرنائی میں بارشوں کے باعث دریائے ناڑی میں نچلے درجے کا سیلاب آیا۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں گجرات، حافظہ آباد اور لاہور کے علاقے اقبال ٹائون ،مسلم ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسنے سے موسم سہانا ہوگیا ہے۔

وضح رہے کہ اسکردو میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 13 ڈگری سینٹی رہا ہے۔