ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دے دیا

189

تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا بل منظور کر لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ نے ڈیتھ فار امریکا کےنعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے قاسم سلیمانی کی تدفین ان کے آبائی علاقے کرمان میں کردی گئی جبکہ اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے۔