ایران میں جنرل سلیمانی کی تدفین  کے دوران بھگدڑ،35 افراد جاں بحق

324

ایران میں  جنرل قاسم سلیمانی  کی  تدفین کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 35افراد جاں بحق جبکہ متعدد  زخمی ہوگئے۔

ایرانی  میڈیا کے مطابق  کرمان شہر میں جنرل قاسم سلیمانی  کی  تدفین کے دوران  جنازے  کے جلوس میں بھگدڑ مچ جانے کی وجہ  سے کم ازکم 35 افراد جاں بحق   ہوگے جبکہ  48افراد زخمی  ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کے جنرل قاسم سلیمانی  کی تدفین  کے دوران   لاکھوں کامجمع موجود ہے   جبکہ  مجمعے میں بھگدڑ مچ جانے کی وجہ سے35 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے ہے ۔زخمی  افراد زمین پر  پڑے ہیں  اور موت  اور زندگی کی کشمکش میں مبتلہ ہے اعتراف میں موجود لوگ مدد کی اپیل کے لیے چلا  رہے ہیں۔