میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

454

میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف ٹی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہوکر میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے،جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔