لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک استحقاق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں 6 ماہ سے نہیں آئے ہیں۔
متن میں کہا گیا ہے کہ سردار عثمان اجلاس کی کارروائی میں شریک نہیں ہو رہے ہیں،وزیر اعلی کی عدم شرکت سے اراکین اسمبلی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی عدم شرکت اسمبلی کو اہمیت نہ دینے کا ثبوت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی مسلسل غیر حاضری سے حکومتی اراکین بھی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی پنجاب اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری سے اس ایوان کا استحقا ق مجروح ہوا ہے، قائد ایوان کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضری ان کی غیر ذمہ داری ہے۔