امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع میں پھوٹ پڑ گئی

402

واشنگٹن: پینٹاگون اور وزیر دفاع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے پوچھا گیا کیا انہوں  نے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے سے انکار کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ مسلح تصادم کے قوانین کے خلاف ہے۔

امریکی صدر اور پینٹاگون کے چیف کےدرمیان اختلاف اس وقت ہوا جب ایک امریکی ڈرون حملےمیں ایران کی اشرافیہ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوئے او تہران کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی۔

امریکی سینیٹر ٹم کین کا کہنا تھا کہ ثقافتی مقامات پر حملہ کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ میں تمہیں مار سکتا ہوں لیکن تم مجھ پر حملہ نہیں کرسکتے، ٹرمپ کا یہ طریقہ سہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ہم نے 52 ایرانی سائٹوں حملے کا نشانہ بنایا ہےجن میں سے  کچھ ایران اور ایرانی ثقافت کےلیے بہت اہم ہیں ۔