لا?ور?ائ??ور? ،پ? آئ? ا? ط?ار? ??س پرح?م امتناع? جار?

259

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز پنجاب کو پاکستان ائیرلائنز سے ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے چوبر جی میں عوام کی تفریح کے لئے کھڑے کئے جہاز پرعائد ٹیکس کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست جمع کرارکھی تھی درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی آئی اے وفاقی ادارہ ہے

صوبائی حکومت پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس نہیں بھجوا سکتی ۔

لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نےوکلاء کے دلائل سننے کے بعد بائیس مئی تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے چوبر جی میں کھڑے کئے گئے طیارے پر پندرہ لاکھ کا پراپرٹی ٹیکس عائد کردیا تھا ۔