معاش? ا?داف م?? نا?ام? ، مال?ات? خسار? 5 ف?صد ر?ن? ?ا خدش?

268

اسلام آباد: زرائع وزارت خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ معاشی اہداف پورے نہ ہونے کے باعث رواں مالی سال میں مالیاتی خسارہ پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق روان مالی سال کے لئے خسارہ کا ہدف ساڑھے چار فیصد رکھا گیا تھا تاہم تیس جون کو ختم ہونے والے مالیاتی سال پر خسارہ پانچ فیصد تک پہنچ جائےگا

دوسری جانب ٹیکس وصولی میں ناکامی اور بڑی صنعتوں کی ترقی میں رکاوٹ کی وجہ سے حکومت رواں مالی سال اپنے معاشی اہداف پوراکرنے میں ناکام رہی جس کے باعث آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی سے شیڈول قسط کا اجراء تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔

انٹر نیشنل مالیاتی ادارہ پہلے ہی حکومت پاکستان پر واضح کرچکا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی کریں ۔