امریکی فوج کو شکست دینا آسان نہیں، ٹرمپ کا ردعمل

281

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ایران نے امریکی فوج کے  اڈوں کو نشانہ بنایا ہیں جبکہ امریکی فوج کو شکست دینا آسان نہیں ہے۔   

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   سماجی رابطہ ویب سائٹ  ٹیوٹر  پر ایران کے حملے کے رد عمل میں کہا ہے کہ تہرا ن  کی جانب سے  عراق میں موجود امریکی فوج کے  اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہیں  ، نقصانات کا ابھی اندازہ نہیں  لگیا جاسکتا  جبکہ انہوں نے کسی پرشانی کا اظہار کیے بغیر کہا کہ امریکی فوج سب سے بہتر  ہےہمیں کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔

ایران کے اس حملے  کے بعد وائٹ ہاوس میں ہنگامی اجلاس طلب  بھی کیا گیا ہے  جس میں صدر ٹرمپ سے تہران کے کیے گئے حملے پر مشاورت کے لیے وزیردفاع مارک ایسپر، وزیرخارجہ مائیک پومپو، چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی اور نائب صدر مائیک پینس پہنچے۔