پاکستان دنیا کے 10 پسندیدہ ممالک میں شامل

520

عالمی نشریاتی ادارہ فوربز نے پاکستان کو 2020 میں دنیا کے 10 پسندیدہ ممالک میں سیاحت کے لیے شامل کر لیا ہے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے بعد سے پاکستان غیر ملکی سیاحوں کے لیے پر کشش مقام بن گیا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں تین پہاڑی سلسلے واقع ہیں جبکہ وادی مہران کی 4 ہزار سال پرانی تہزیب بھی قابل زکر ہیں۔

لاہور کے شاہی قلعے اور عالیشان مساجد توجہ کا مرکز ہیں۔