امریکی فوجی اڈے پر حملہ، ایرانی جنرل کی موت کا انتقام ہے؟

247

تہران: میجر محمد باقری نے کہا کہ اڈے پر حملہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا انتقام تھا جبکہ ایرانی فوج کی جانب سے یہ ایک چھوٹا سانمونہ تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق میجر محمد باقری نے کہا کہ” وقت آگیا ہے کہ امریکہ کے شیطان سفت حکمران کو خطے سے اپنی دہشت گرد فوج کی جلد سے جلد نکالنا ہوگا”۔

انہوں نے امریکی فوجی اڈے پر حملے سے متعلق کہا کہ تہران کی جانب سے امریکی اڈے پر حملہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا انتقام تھا جبکہ ایرانی فوج کی جانب سے یہ ایک چھوٹاسا نمونہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کسی قسم کے نئے مس ایڈونچر کی صورت میں پہلے سے زیادہ شدید ردعمل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی خبر رساں ادارے اور وزیرخارجہ نےدعویٰ کیا ہےکہ بغداد میں امریکی ہوائی اڈوں عین الاسد اور اربیل پر حملہ کیا جس میں 80 سے زائدامریکی فوجی ہلاک ہوئے۔