ال??شن ?م?شن ن? س?ن??ر سراج الحق ?و جار? ?رد? نو?س نم?اد?ا

262

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کو جاری شدہ نوٹس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے جاری کردہ نوٹس کی پیروی اور وضاحت کے لیے سپریم کورٹ کے وکیل توفیق آصف ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیش ہوئے۔

سراج الحق کی طرف سے توفیق آصف نے تحریری جواب ہفتہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادیا تھا۔ توفیق آصف نے کمیشن کے سامنے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کرتے وقت سیاسی جماعتوں بشمول جماعتِ اسلامی پاکستان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ سراج الحق نہ صرف سینیٹر ہیں بلکہ وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں۔

اس حوالے سے انتخابات میں شیڈول تیار کیا گیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے وضاحت کے لیے نوٹس جاری ہونے کے بعد امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے بلدیاتی حلقوں میں 30مئی تک کے تمام انتخابی پروگرامات منسوخ کردیے ہیں اور اپنے تمام پروگرامات کو ازسرِ نو ترتیب دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جماعتِ اسلامی کی طرف سے تحریری جواب اور وضاحت کو قبول کرتے ہوئے اس معاملہ کو نمٹادیا۔