الخدمت ایمبولینس سروس کے ڈرائیوروں کیلیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

298
الخدمت فائونڈیشن سماجی خدمات پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 100 مستحق خاندانوں میں ونٹرپیکیج تقسیم کیے گئے

پشاور(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فائونڈیشن کے تحت صوبہ بھر میں چلنے والی ایمبولینس سروس کے ڈرائیوروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے الخدمت ہاوس پشاور میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الخدمت کے صوبائی ہیلتھ منیجر ڈاکٹر شکیل احمد نے کی۔ورکشاپ کا آغاز ممتاز عالم دین حضرت مولانا مسیح گل بخاری نے خدمت انسانیت کے موضوع پر درس قرآن سے کیا جبکہ معروف ا سکالر تفہیم ارشد نے اخلاقی اقدار کے موضوع پر لیکچر دیا۔ورکشاپ میں ریسکیو1122کے ٹرینرنے کمیونٹی کالر ہینڈلنگ،مریض اور میت کی لفٹنگ اور ایمبولینس ڈرائیور کے روئے کے موضوعات پر تفصیلی لیکچرز اور عملی مشق کرائی۔اس موقع پر پشاور ٹریفک کنٹرول کے انسپکٹر نے ایمبولینس کے لیے ٹریفک قوانین اور الخدمت کے صوبائی منیجر آڈٹ عادل محمد نے ایمبولینس ریکارڈ کے طریقہ کار سے متعلق شرکا کوآگاہ کیا۔ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخواکے صدر خالد وقاص نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن زندگی کے سات اہم شعبوں میں خدمت انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے لیے مصروف عمل ملک کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے جس کے رضاکاروں کی بے لوث خدمات الخدمت کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ بھر میں الخدمت ایمبولینس سروس 93ایمبولینس گاڑیوں پر مشتمل فعال نیٹ ورک قائم ہے۔انہوں نے الخدمت ایمبولینس سروس سے وابستہ ڈرائیور سے کہا کہ آپ جہاں ایمبولینس ڈرائیور کی حیثیت سے اپنے گھرانے کے لیے رزق حلال کمانے کا فریضہ ادا کررہے ہیں وہاں پرآپ ملک کے سب سے بڑے فلاحی ادارے کی نمائندہ کی حیثیت سے معاشرے میں الخدمت کے سفیر کی حیثیت سے متعارف ہیںلہذا اس حوالے سے آپ پر بھاری ذمے داریاں بھی عائد ہوتی ہیں ۔اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے گئے۔