یورپ میں زیکا وائرس سے متاثرہ پہلے بچے کی پیدائش

143

اسپین میں زیکا وائرس سے متاثرہ ایک خاتون نے کم حجم کے سر کے حامل ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

یورپی میڈیا کے مطابق یورپ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک سفر کیا تھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ خاتون لاطینی امریکا میں اس وائرس سے متاثر ہوئیں۔ پیدا ہونے والے بچے کی جنس بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی صحت ٹھیک ہے، تاہم بچہ پیدائشی طور پر سر کے چھوٹے حجم کا شکار ہے۔واضح رہے کہ زیکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والاملک برازیل ہے