مقبوضہ کشمیر میں واٹس ایپ گروپ تھانوں میں رجسٹر کرانے کا حکم

135

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے واٹس ایپ گروپ بھی تھانوں میں رجسٹر کرانے کا نرالا حکم نامہ جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ اور کارگل میں قابض بھارتی پولیس نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن حضرات کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گروپس 2 روز میں قریبی تھانوں میں رجسٹر کرائیں۔ پولیس کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ بصورت دیگر ایسے گروپس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر حساس مواد شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔