آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹرسڈل نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باولر سڈل نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، میرا ٹخنہ اب پہلے سے بہتر ہے میں نے دوبارہ رننگ شروع کر دی ہے اور اب میری تمام تر توجہ میٹا ڈور ون ڈے کپ پر مرکوز ہے۔
یاد رہے کہ سڈل فروری میں ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔