بغداد میں امریکی سفارتخانے پر 2 راکٹ حملہ

266

بغداد:عراقی دارلحکومت کے گرین زون میں واقع امریکی سفارتخانے پر 2 راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے دارلحکومت بغداد میں گرین زون میں 3 راکٹ میزائل داغے گئے جس میں 2 راکٹ امریکی سفارتخانے کے پاس گرے،امریکی سفارتخانے کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی جانب سے اب تک اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

عراقی فوج کے مطابق کٹیوشا کے 2 راکٹ گرین زون کے اندر گرے جبکہ یہ زون مغربی ممالک، امریکی سفارت خانہ،غیر ملکی تجارتی مراکز، کے دیگر سفارت خانوں اور  پر مشتمل ہے تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر13 سے زائد میزائل داغے گئے جبکہ ایرانی نشریاتی ادارے  کی جانب سے اس حملے میں 80 افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔