پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے پنجاب پولیس کے گلو بٹوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کا قتل سفاکانہ عمل ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے پنجاب کی گلوپولیس نےدوسری مرتبہ عام شہریوں کا قتل کیا، لہٰذاہ پنجاب پولیس کو گلوؤں سے پاک کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا پولیس نےاس بار ڈسکہ میں بے گناہ شہریوں کا قتل کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا پولیس نے تحریک انصاف وکیل اور صدر ڈسکہ بار رانا خالد عباس کو فائرنگ کر کے قتل کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا پنجاب پولیس لوگوں کو تحفظ دینے کی بجائے قتل کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا پولیس کی فائرنگ سے دیگر دو وکلاء زخمی بھی ہوئے ہیں ۔