صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ کے اختیار واپس لینے کا بل منظور

194

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ کے اختیار واپس لینے کا بل امریکی ایوان نمائدگان سے منظور ہوگیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ کا اختیار واپس لینے کا بل ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکی ایوان نمائدگان میں پیش کیا گیا تھا، بل کے حق میں 224 جبکہ مخالفت میں 194 ووٹ پڑے۔

امریکی ایوان میں پیش ہونے والے بل میں 1973 کے جنگی اختیارات کے قانون کا حوالہ دیا گیا ہے، بل میں کانگریس کو امریکی صدر کی جنگ کے اختیارات کے استعمال کے متعلق جانچ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والا بل اگلے ہفتے سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایوان نمائدگان میں بل منظور ہونے پر صدر ٹرمپ اپوزیشن پر پرہم ہوتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نیسی پلوسی کو ذہنی مریضہ اور برنی سینڈرز کو پاگل قرار دے دیا۔