سی این جی بھرواتے ہوئے گاڑی میں دھماکہ

221

پشاور: سی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں گیس بھرنے کے دوران دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں گیس بھرنے کے دوارن سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کی صورت میں گاڑی میں آگ لگ جانے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکے کے وقت گاڑی میں 3 بچے اور ایک خاتون موجود تھے، مقامی افراد اور ریسکیو نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہوگئی۔