?س??:مشتعل مظا?ر?ن ن? ا? س? ?س?? ?? گ?ر ?و آگ لگا د?

289

ڈسکہ میں مشتعل مظاہرین نے اے سی ڈسکہ کے گھر کو آگ لگا جبکہ دوسری جانب مظاہرین نے ڈسکہ تھانے پر پتھراؤ بھی کیا ہے ۔

ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں دو وکلاء کے قتل کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلاء کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ جبکہ ڈسکہ میں مشتعل مظاہرین اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار بون کے گھر کو آگ لگا دی ہے ۔ پولیس کے مطابق ذوالفقار بون اور ان کی فیملی پہلے ہی گھر خالی کر چکی تھی ۔ مشتعل مظاہرین نے ڈسکہ تھانے پر بھی پتھراؤ کیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈسکہ تھانے کا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مظاہرین نے ڈی ایس پی کے آفس کو بھی آگ لگا دی تھی ۔