بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دے دیا

99

نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ  نےمقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو غیر قانونی قرار  دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں آزادی اہم ہوتی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ  میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے  مقبوضہ کشمیر میں  جبر ی پابندیاں  لگانے  کے لیےدفعہ 144کا نفاذ غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ ایک شہری کے لیےانٹرنٹ تک رسائی حاصل کرنا  اسکے بنیادی حقوق میں شامل ہے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی  فراہمی کو معطل کرنے کے احکامات کی  عدالت  تفتیش  کرےگی جبکہ جمہوری نظام  میں آزادی اہم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کو نافذکرکے جبری پابندیاں لگائی گئی تھی  جس پر کانگریس کے رہنماغلام نبی آزاد اور کشمیرٹائمزکی ایگزیکٹو ایڈیٹرانورادھابھاشن ودیگر نے  سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھی۔

جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا  تھا، بھارتی حکومت نے  سپریم کورٹ کے فیصلے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کے بعد  آج عدالت نے 27 نومبر کو محفوظ کیے جانے والا فیصلہ سنا دیا۔