ہزاروں درہم چرانے والے کو صرف 3 ماہ کی سزا

177

عجمان: بیمار ماں کے اعلاج کے لیے رقم چرانے والے شخص کو عدالت نے 3 ماہ کی سزا سنا دی۔

 غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت عجمان کی مقامی عدالت میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد نوعیت کا  کیس سامنے آیا جس میں 39 سالہ شخص نے اپنی بیمار ماں کےاعلاج کے لیے 7 ہزار 500 درہم چرائے۔ ملزم  نےیہ رقم مصالحوں کی پیکیجنگ کرنے والی کمپنی کی گاڑی سے چرائے۔

کمپنی کے ڈرئیور نے بتایا کہ وہ گاڑی کھلی چھوڑ کر کچھ ضروری دستاویزات لینے کے لیے دفتر کے اندر گیا لیکن جب وہ واپس آیا تو اس نے محسوس کیا کہ گاڑی میں موجود رقم کا کیس غائب تھا جس پر اس نے مقامی پولیس اسٹیشن پر رپورٹ درج کرائی۔

تحقیقات کے دوران کمپنی کے باہر لگے کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کی ایک مشکوک شخص گاڑی میں موجود رقم کے کیس کو نکا لتا ہےاور لیکر فرار ہوجاتا ہے۔ پولیس نے ملزم کو ثبوت کی بنا پر حراست میں لیا جس میں مجرم نے اعتراف جرم  کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 1ہزار درہم کو صرف استعمال کیا جبکہ باقی چرائی ہوئی رقم کو اس نے صحرا میں دفن کردیا۔

مجرم کا اس سے پہلے کسی قسم کےجرائم میں ملوث نہ ہونے اور مجبوری کے تحت چوری کرنے پرعدالت نے اسے صرف 3 ماہ کی سزا سنائی۔