جنگلاتی آگ : آرمی چیف کی آسٹریلیا کو تعاون کی پیش کش

200

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ بجھانے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آسٹریلین وائس چیف آف ڈیفنس فورسز وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

 آرمی چیف اور ڈیوڈ جانسٹن کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کےامور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں لگی جنگلاتی آگ بجھانے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، آرمی چیف اس سے قبل  بھی جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کرچکے ہیں۔

ملاقات کے دوران وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور آسٹریلیا کے لیے نیک جذبات کے اظہار پر شکریہ اداکیا۔