وز?راعل?? پنجاب ?ا ?س?? واقع? ?? عدالت? تحق?قات ?ران? ?ا ح?م

248

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسکہ میں فائرنگ سے دو وکلاء کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے ڈسکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی ۔ ذمےداران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا وکلا پر براہ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسکہ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلیے وکلا برادری کا کلیدی کردار ہے ۔ وکلا برادری نے آزاد عدلیہ کی بحالی اور جمہوریت کیلیے بےمثال قربانیاں دیں ہیں۔ ان اک کہنا تھا کچہری اور تھانہ کلچر میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کامونکی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے وکیل کی رپورٹ بھی آر پی او گوجرانوالہ طلب کر لی ہے ۔ ان کا کہنا تھا زخمی وکیل کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کیمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔