سفارت کاروں سے ملاقات :پی ڈی پی کے 8رہنمائوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا

71

سرینگر(آن لائن)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفیروں کے وفد سے ملاقات کرنے والے پارٹی کے 8 رہنمائوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کے ساتھ تعاون کرکے “عوام کی مرضی کے خلاف” گئے ہیں۔پی ڈیپی کے ترجمان سہیل بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دلاور میر، رفیع احمد میر، ظفر اقبال منہاس، قمر حسین، راجا منظور، جاوید، بیگ، عبدالمجید پڈر، اور عبدالرحیم راتھر کو برطرف کیا گیا ہے۔یہ سبھی سیاسی لیڈر سرینگر میں غیر ملکی سفارتکاروں سے ملے تھے ۔ایک پریس ریلیز میں محبوبہ مفتی کی زیرقیادت پارٹی نے کہا کہ اس کی انضباطی کمیٹی نے ان رہنمائوں کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔