?ارگ? ?لر سم?ت 6 ملزمان گرفتار، ا?س ا?س پ? ?ورنگ?

213

پولیس نے کورنگی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ایس ایس پی کورنگی ٹاؤن جنید احمد شیخ کے مطابق پولیس نے کورنگی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا ٹارگٹ کلر نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 7 افراد کو قتل کیا ہے ۔ جنید احمد شیخ کا کہنا تھا گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔