کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میں مسافر کوچ الٹنے سمیت مختلف حادثات میںپانچ افراد جاں بحق ہو گئے ،جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق لسبیلہ میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ تیز رفتاری کی وجہ سے اور ناچ کے مقام پر الٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق 9 زخمی ہو گئے ۔جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈٰ ی ایچ کیو اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جبکہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ضلع نوشکی میں علاقے کلی کڈی دیدار میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے عبدالغنی جمالدینی اور اس کے جواں سال بیٹے بدل خان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔اے سی اور نائب تحصیلدار نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ضلع ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا فرار ہو گئے ۔لاش کو سول اسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ضلع سبی کے علاقے حاجی شہر میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔