دانت کے درد کا علاج

2640

۱) 3 ماشہ میٹھا سودا 3 چھٹانک پانی میں حل کر کے کلیاں کرنے سے آرام آجاتا ہے۔
دانت میں میل
۱) اگر آپ کے دانت خراب ہیں تو نمک میں تھوڑا سا میٹھا سوڈا ملا کر لگانے سے دانتوں کا میل دور ہو جائے گا۔
دانتوں کی کمزوری
۱) مسوڑھے کمزور ہوں اور ان کی وجہ سے دانتوں کی کمزوری لا حق ہو تو تازہ یا خشک گلاب کے پھولوں کو پانی میں جوش دے کر اس سے بار بار کلیاں کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
۲) خشک گلاب کی پتیوں کو باریک پیس کر منجن کے طور پر دو تین بار روزانہ دانتوں اور مسوڑھوں پر آہستہ آہستہ انگلی کی مدد سے ملنا مفید ہے۔
دانت میں درد (ماس خورہ)
۱) رات کو سوتے وقت خالص سرسوں کے تیل میں باریک پسا ہوا نمک ملا کر دانتوں پر لگائیں اور کلی کیے بغیر سو جائیں۔
۲) دن میں تین چار مرتبہ پودینہ کے چند پتے دانتوں سے چبا کر اس کا عرق نگل لیا کریں۔
داڑھ میں درد
۱) داڑھ میں درد ہو تو ایک ثابت کالی مرچ اس داڑھ میں دبا لیں جس میں درد ہے۔ لعاب تھوکتے رہیں۔ تھوڑی دیر میں درد ٹھیک ہو جائے گا۔
دانتوں کا درد
۱) تمباکو 1 تولہ، کالی مرچ 1 تولہ، نمک سانبھر ڈیڑھ ماشہ تینوں کو ملا کر باریک پیس کر چھان لیں اور بطور منجن دانتوں اور مسوڑھوں پر ملیں جو رطوبت ان سے خارج ہو نیچے منہ کر کے اس کو نکلنے دیں۔ چند بار کے استعمال سے مسوڑھوں کی سوجن اور درد دور ہو جائے گا۔
۲) دانتوں کے درد کے لیے ہلدی کی گانٹھ کو آگ میں جلا کر پیس لیا جائے اس سفوف کو متاثرہ دانت پر ملنے سے سکون حاصل ہو جائے گا۔