پا?ستان بار ?ونسل ن? ?ل مل? گ?ر ??تال ?ا اعلان

193

پاکستان بار کونسل نے کل ملک گیر ہڑتال اور 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے ۔

ڈسکہ میں وکلاء کے قتل کے خلاف پاکستان بار کونسل نے کل ملک گیر ہڑتال اور 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے ۔ وائس چیئرمین پی بی سی کا کہنا ہے 26 مئی کو ملک بھر کی بار رومز پر کالے جھنڈے لہرائے جائینگے۔ ملک بھر کے وکلا کے زیراہتمام احتجاجی اجلاس کیئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائینگی ۔

پاکستان بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت ذمے داروں کو گرفتار کرے اور ڈی پی او سیالکوٹ کو معطل کیا جائے ، وکلا کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا پنجاب پولیس کے ہاتھوں رانا خالد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں ۔