پشاور افغان مارکیٹ خالی نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر طلب

91

پشاور (اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ نے افغان مارکیٹ خالی نہ کرانے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف دائر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ جمعے کو توہین عدالت درخواست کی سماعت چیف جسٹس وقارسیٹھ کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ واضح رہے کہ شوکت نامی شہری نے افغان مارکیٹ خالی نہ کرانے کے خلاف درخواست دائر کی ہے‘ وکلا کی ہڑتال کے باعث درخواست گزار خود عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ افغان قونصلیٹ کی مداخلت کی وجہ سے کارروائی نہیں کی جا رہی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کہ کیا کہ افغان قونصلیٹ والے فورسز لت کر آتے ہیں؟