جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم میں نسلی بنیادوں پر کوٹہ متعارف

198

جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ اپنی قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کے لیے کھلاڑیوں کو نسلی بنیادوں پر کوٹہ متعارف کرائے گا۔جنوبی افریقین ٹیم کی تبدیلی کے عمل میں سست روی پرکرکٹ بورڈ جنوبی افریقی حکومت کی تنقید کی زد میں آیا تھا جس کے بعد بین الاقوامی مقابلوں کے لیے میزبانی کے لیے نیلامی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا جائزہ اگلے سال لیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ کے صدر کرس نانزینی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ موقع کی مناسبت سے آگے بڑھیں گے اور تمام  جنوبی افریقی ٹیموں میں کم ازکم سیاہ فام کھلاڑیوں کی نمائندگی کا تعین کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ہدف کا حساب ایک سال میں لیا جائے گا اور یہ میچ درمیچ لاگو نہیں ہوگا۔نانزینی کا کہنا تھا کہ  ماضی میں ہم نے کبھی اپنی قومی ٹیم میں ہدف نہیں رکھا تھا لیکن حالات کی تبدیلی کیساتھ ہم نے محسوس کیا کہ وقت کے ساتھ آگے بڑھنا ضروری ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز میں منعقدہ سہ فریقی سیریز میں آسٹریلیا کو 47 سے شکست دینے والی جنوبی افریقی ٹیم میں پہلی دفعہ 8 سیاہ فام کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ پہلے ہی ڈومیسٹک ٹیموں میں کوٹا کا نظام متعارف کرواچکا ہے جہاں ٹیم پر لازم ہے کہ تین سیاہ فام افریقیوں سمیت 6 غیر سفید فام کھلاڑیوں کو شامل کریں ۔