ہیڈ کوچ کا ٹیم میں دوآل راونڈرز شامل کر نے کامطالبہ

193

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ کی تشکیل کے لئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اظہر علی،سرفرازاحمد اور مکی آرتھر سمیت قومی اے ٹیم کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے ٹیم کی تشکیل پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی تشکیل کے لئے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ،ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ چیف سلیکٹر نے انگلینڈ میں موجود قومی اے ٹیم کے کوچز باسط علی اور کبیر خان سے ملاقات کرکے نوجوان کھلاڑیوں کی کار کردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جاوید علی ،سعود شکیل ،میرحمزہ اور حسن علی کے نام انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لئے زیر غور آئیں ہیں۔دوسری طرف ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلیکشن کمیٹی سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکوڈ میں دو آل راونڈرز شامل کر نے کا مطالبہ کردیا ہے۔ جس کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ میں بطورآل راونڈر عماد وسیم، محمد نواز اور حسن علی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔