ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا اور خام تیل کے نرخ ایک مرتبہ پھر تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 8 سینٹ کی کمی سے 42.84 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 8 سینٹ کمی کے ساتھ 44.79 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
میلبورن میں آئی جی لمیٹڈ کے تجزیہ کار آنگوس نکولسن کے مطابق خام تیل کے نرخوں میں حالیہ کمی کی بڑی وجہ خام تیل اور پیٹرول کے محفوظ زخائر میں اضافے کی صورتحال ہے۔ انہوں نے خام تیل کے نرخوں میں فوری اضافے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں فی الوقت کمی کا رجحان ہے اور اس میں فوری بہتری کا امکان نظر نہیں آ رہا۔