پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشیں جاری ہیں،احسن اقبال

195

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشیں جاری ہیں لیکن اس منصوبے کو کوئی نہیں روک سکتا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گوادر میں سی پیک منصوبے کے پہلے فیز پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ روڈ انفراسٹرکچر سمیت پانی اور بجلی کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔

وفاقی وزیرکا  کہنا تھا امید ہے کہ پہلے فیز کا کام دو سے 3سال میں مکمل ہو جائے گا ۔ سال 2025تک پاکستان کو دنیا کی 25بڑی معِیشتوں میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ معیشت کی عکاسی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی سے لگائی جاسکتی ہے جو کہ اب ایشائی کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بن چکی ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں ۔ کراچی میں گزشتہ روز دہشت گردی کا واقعہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا ۔