بلوچستان کے علاقے بھاگ میں زلزلے کے جھٹکے

133

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے بھاگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز علاقے سے 25 کلو میٹر دور جنوب
مشرق میں تھا۔ زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔