صادق آباد: فصلوں پراسپرے کے دوران چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فصلوں میں اسپرے کے لیے چھوٹا طیارہ منگوایا گیا تھا،دوران اسپرے طیارہ فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں موجود دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔