اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ اور خطے میں امن کے مفاد کیلئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران و سعودی عرب کا دورہ اختلافات کے پرامن ذرائع سے حل اور کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی محاذ پر پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے،یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ اختلافات کے پرامن ذرائع سے حل اور کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی محاذ پر پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 12, 2020
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات میں خلیجی خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا، وزیر خارجہ تنازعات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے۔
ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات میں خلیجی خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر خارجہ تنازعات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 12, 2020
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ اور خطے میں امن کے مفاد کیلئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے جس کی اسلامی ممالک اور مغربی دنیا تحسین کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا یہ روشن کردار ہے اور اس کے عالمی تشخص کو بدل رہا ہے۔
امت مسلمہ اور خطے میں امن کے مفاد کیلئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے جس کی اسلامی ممالک اور مغربی دنیا تحسین کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا یہ روشن کردار ہے اور اس کے عالمی تشخص کو بدل رہا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 12, 2020