ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

211

بلوچستان کے علاقے میں برف باری سے کوئٹہ زیارت اور شاہراہ کوئٹہ بند ہوگئی ہیں،امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ تربت، نوکنڈی، ماشکیل میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،وادی زیارت پشتین مستونگ اور قلات میں برف پڑنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقے مظفر آباد اور دیگر وادیوں میں بھی برف باری اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں بھی بارش کی رم جھم نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ مری میں بھی گزشتہ روز 2 انچ تک برف باری پڑی۔

خیبر پختنو نخوا (کے پی کے) کے علاقے لوئر دیر میں شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے شاہی اور بن شاہی کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،پنجاب اور کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔