پی آئی اے کی 10 پروازیں منسوخ

427

اسلام آباد: ملک میں موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر قومی ائر لائن (پی آئی اے) کی 10 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملک بھر میں شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے دارلحکومت اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ، گلگت اور اسکردو جانے والی اور آنے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی سے کوئٹہ جانے والی پروازیں پہلے ہی سے منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے ترجمان عبد اللہ خان نے کہا ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں کسی بھی قسم کا رسک نہیں لیا جاسکتا۔