حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کےدرمیان مذاکرات ناکام، انٹر سٹی بس کا بھی ہڑتال کا اعلان

387

کراچی: حکومت  اراکین اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد کے درمیان مزکارات  ناکام ہوگئے دوسری جانب   انٹر سٹی بس اونرز نے بھی کل سے ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اور  مشیر برائے صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد نے ملاقات کی جس میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد  کی جانب سے حکومتی اراکین کے سامنے ایکسل لوڈ کنٹرول پر عملدرآمد، پارکنگ ، روٹ پرمٹ اور ٹوکن فیس میں اضافہ واپس لینے سمیت 10 نکاتی مطالبات سامنے رکھے  گئے۔

اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹرز کے ترجمان امداد نقوی نےحکومت سے مذاکرات کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ  مذکرات میں ایکسل لوڈ کی کمی پر صنعت کاروں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مذاکرات میں دیگر نکات پر بحث نہ  ہوسکی۔

گڈز ٹرانسپورٹرز  نے کی جانب سے ایک ہفتے سے جاری ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے  انٹر سٹی بس اونرز نے بھی  پیر سے ملک بھر میں سروس معطل رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔