ضلع لسبیلہ میں کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

88

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی ہوگئے، دو کی حالت نازک۔ اتوار کی صبح کراچی سے اوتھل جانے والی کار ناکہ کھارڑی کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار5 افراد زخمی ہوئے حادثے کے بعد کارمیں آگ بھڑک اٹھی، پاکستان کوسٹ گارڈ اور موٹروے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ریسکیو کیا اور گاڑی میں آگ کو بجھا دیا، حادثے کے تمام زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال پہنچادیا گیا جن میں دو کو تشویش ناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا اسپتال لے جاتے ہوئے ایک منصور نامی زخمی راستے میں دم توڑ گیا، زخمیوں کی شناخت صفیان، مقصود، عمران اور مقبول کے نام سے ہوئی ہے جاں بحق ہونے والے نوجوان منصور کراچی کے علاقے لیاری اور زخمی افراد کراچی اور لسبیلہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔