پی ٹی آئی حکومت غریبوں کو مارنے پر تلی ہوئی ہے‘ سینیٹر روبینہ خالد

67

پشاور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غربت ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر جب سے پی ٹی آئی برسراقتدارآئی ہے‘ غریبوں کو مارنے پر تلی ہوئی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے لیے 2 وقت کے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیاہے‘ دال، سبزی اور آٹا بھی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے‘ اگر حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کو کم کرنے کی طرف توجہ نہ دی تو عوام زیادہ دیر ان بے حس حکمرانوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہا کہحکومت غریبوں کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کے حوالے کر رہی ہے‘ لیکن عوام کی چیخیں اور فریاد یں بنی گالہ کے شہنشاہ تک نہیں پہنچ رہیں۔سینیٹرروبینہ خالد نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔