پشاور: پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 10افراد اسلحہ سمیت گرفتار

62

پشاور(آن لائن)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور کے ملحقہ علاقے تھانہ خزانہ کی حدوو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے، آپریشن میں ایلیٹ ،آر آر ایف کمانڈوز، بی ڈی یو، لیڈیز پولیس ، سنیفر ڈاگز اور لوکل پولیس نے حصہ لیا جس کے دوران 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 عددکلا شنکوف،4 عدد پستول اور سیکڑوں مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، کوائف نا مکمل ہونے پر کرایہ داران ایکٹ کے تحت 4 افراد کے خلاف بھی کارروائی عملی میں لائی گئی ہے ،تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ تھانہ انقلاب پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 عدد بندوق بھی برآمد کی گئیں،، تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔