چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی بدامنی کیس سے الگ

501

کراچی بد امنی کیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے  سوشل میڈیا پر اہل خانہ کے بارے میں پروپیگنڈے کے باعث خود کو بینچ سےعلیحدہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت ہوئی، جیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے زیرصدارت چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مہم کا معاملہ زیرغور آیا جس پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ  سوشل میڈیا پرمیرے اور اہل خانہ کے بارے میں پرو پیگنڈا کیا جارہا ہے اس صورتحال میں مناسب نہیں کہ میں خود کو اس بینچ کا حصہ رکھوں ۔ اب کی سماعت تین رکنی لاجر بینچ سماعت کرے گا۔